’’ یہ ’زَن بیزاری‘ ہے جو دنیا کی ہر عورت کو ۔۔۔‘‘ ریحام خان نے وزیر اعظم عمران خان کے حوالے سے انتہائی شرمناک دعویٰ کر دیا
وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز وانا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اپنے مخالفین کو خوب آڑے ہاتھوں لیا اور مخالف جماعت پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ عمران خان نے جلسے سے خطاب میں ہی بلاول بھٹو زرداری کو
”صاحبہ” کہہ دیا جس پر انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا ، ایسے میں وزیراعظم عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان بھی میدان میں آ گئیں اور وزیراعظم عمران خان کو زن بیزار قرار دے دیا۔ریحام خان نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ سراسر زن بیزاری ہے۔ جو آپ کی نظر میں دنیا کی ہر عورت پر بے وقعت بنا دیتی ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز وانا میں جلسے سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو کو” صاحبہ” کہہ دیا اور کہا کہ میں بلاول بھٹو صاحبہ کی طرح پرچی پر نہیں آیا، محنت کر کے یہاں تک پہنچا ہوں اور 22 سال جدو جہد کی ہے۔جس کے بعد مریم نواز نے بھی عمران خان کی جانب سے بلاول بھٹو کو ”صاحبہ” کہنے کو نفرت انگیز قرار دیا اور کہا کہ وزیراعظم عمران خان کابیان نفرت انگیز ہے۔جبکہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے عمران خان کے اس بیان کو افسوسناک قرار دیا۔ انہوں
نے وزیراعظم عمران خان کے اس بیان پر انہیں نا اہل بھی قرار دے دیا۔شہباز شریف نے کہا کہ یہ بہت برا عمل تھا، اس عمل کی مذمت لفظوں میں نہیں کی جاسکتی۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا کہ آج کا دن پاکستان کے افسوس کرنے کا دن ہے۔جبکہ پیپلز پارٹی رہنماؤں نے بھی عمران خان کے اس بیان پر اظہار مذمت کیا اور مطالبہ کیاکہ عمران خان اپنے اس بیان پر ایوان میں آ کر معافی مانگیں۔