” میں عمران خان کو کہتی آپ کی مردانہ کمزوری کی وجہ آپ کی یہ غیر اخلاقی عادت ہے تو وہ ڈر جاتے اور ۔۔۔ “

ریحام خان نے اپنی کتاب میں عمران خان پر ہنگامہ خیز الزامات عائد کیے ہیں ، انہوں نے اس کتاب میں جہاں عمران خان کی جنسی زندگی کو موضوعِ بحث بنایا ہے وہیں کپتان پر منشیات کے بکثرت استعمال کا الزام بھی عائد کیا ہے۔ ریحام خان نے اپنی کتاب میں عمران خان کی نشے کی عادت کو ان کی مردانہ کمزوری کی وجہ بھی قرار دیا ہے۔

ریحام خان نے لکھا ’ جب بھی مجھے گھر میں نشے کے شواہد ملتے تو میں ناراضی کا اظہار کرتی اور عمران خان کی صحت کے حوالے سے فکر مندی دکھاتی تو وہ آگے سے کہتے ’ بے بی ! تم منشیات کے بارے میں جانتی ہی کتنا ہو؟ تم نے کبھی نشہ نہیں کیا، کوک کی ایک بوتل بھی ایسے ہی ہے جیسے بندہ آدھا گلاس شراب پی لے‘۔ جب بھی ایسی صورتحال پیدا ہوتی ہر بار یہی فقرہ ناچتی آنکھوں کے ساتھ دہرایا جاتا، بلکہ عمران خان میرے رد عمل کا لطف اٹھاتا تھا‘۔

News 1531386038 9332
ریحام خان نے مزید لکھا کہ جب بھی عمران خان نشہ کرتے تو وہ بیٹھ جاتیں اور انہیں منشیات کے سائیڈ افیکٹس کے حوالے سے آرٹیکلز دکھاتیں اور اسے سمجھاتیں کہ ان کی مردانہ کمزوری کے پیچھے منشیات کا استعمال ہے ،’ میری اس بات پر خان خوفزدہ ہوجاتا اور پورا دن خوفزدہ رہتا، میں نے اس کی یہ عادت چھڑانے کی بھرپور کوشش کی لیکن اس نے اپنا ہاتھ اس کام سے نہیں روکا‘۔

ریحام خان نے لکھا کہ اپنے سیاسی کیریئر میں بار بار کی ناکامیوں نے عمران خان کا حوصلہ توڑ دیا تھا، جوں جوں وقت گزرتا گیا میں نے دیکھا کہ منشیات کے استعمال میں شدت آتی جارہی ہے۔ اس موقع پر میں کچھ نہیں کرسکتی تھی ، اگر کرسکتی تھی تو وہ یہ کہ اسے منشیات کے خطرے سے آگاہ کروں ہوسکتا ہے کہ شاید وہ کچھ ہوش مندی کا مظاہرہ کرے، لیکن اس کے باوجود نشے کی مقدار میں اضافہ ہی ہوتا چلا گیا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.