”بنی گالہ میں نئے دروازے لگانے تھے لیکن پیسے نہ تھے ، عمران خان سے بات کی تو کہنے لگے کہ فکر نہ کرو ، سارے دروازے بنواﺅ اور لکڑی اس جگہ سے منگوا لو “

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب منظر عام پر آ چکی ہے جس کے کئی اسباق ہم پہلے ہی شائع کر چکے ہیں تاہم اس کے ایک اور حصے میںریحام خان نے عمران خان پر انتہائی سنگین ترین الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ گھر کیلئے نئے لکڑی کے دروازے بنوانے تھے اور عمران خان سے بات کی تو وہ کہنے لگے کہ اگر اچھی لکڑی کی ضرورت ہو تو ٹمبر سے حاصل کر لو، میں عمران خان کی بات سن کر حیرت زدہ رہ گئی کہ میرا شوہر اور لیڈر کہہ رہاہے کہ اس کی بیوی غیر قانونی طریقے سے لکڑی حاصل کرے ۔

تفصیلات کے مطابق ریحام خان نے اپنی آپ بیتی میں لکھا کہ میں نے اپنے آپ کو گھر کی سجاٹ میں مکمل طور پر مشغول کر لیا تھا ، یہ چیزمجھے بہت پسندبھی تھی ، لیکن زندگی نے مجھے اس کام کیلئے کبھی زیادہ وقت نکالنے نہیں دیا ،جس طرح ہم گھر سجا رہے تھے ایسا محسوس ہوتا تھا کہ کوئی نیا شادی شدہ جوڑا گھر

کو نئے سرا سے بنا رہاہے ،سجاوٹ کا کام آہستہ آہستہ جاری رہا ، بلیک اور گرے رنگ کی سکیم انتہائی خوبصورت تھی ، آخر کار صوفوں کا کام مکمل ہو گیا اور اس پر تقریبا تین لاکھ روپے خرچ آیا جو کہ میں نے خود ادا کیا بجائے ان پیسوں میں سے لینے کے جن پیسوں کے بنڈلز بنی گالہ میں مسلسل آ رہے تھے، مجھے بتایا گیا کہ یہ لندن سے انیل مسرت کی طرف سے آ رہے ہیں ۔ریحام خان کا کہناتھا کہ میں نے اپنے ڈرائیور اور پی اے کو تنخواہ ہمیشہ اپنے ذاتی پیسوں میں سے دی صرف اس لیے نہیں کہ پی ٹی آئی انہیں پسند نہیں کرتی تھی بلکہ اس لیے کہ انہیں وہاں میں خود لے کر گئی تھی ۔

ریحام خان کا کہناتھا کہ سب سے زیادہ خرچ گھر کے کیلئے نئے لکڑی کے دروازوں پر آنا تھا جو کہ ایک دروازہ تقریبا 25 ہزار روپے کا بن رہا تھا ، تاہم ہم دونوں کے پاس ہی اتنے پیسے نہیں تھے ،تو میں نے فیصلہ کیا کہ ایک وقت میں صرف ایک ہی دروازہ بنوایا جائے اور گھر کے پیچھے والے دروازے جو کہ نظر نہیں آتے انہیں سٹیل کا بنوایا جائے جس سے خرچ بھی کم ہوگا اور وہ پائیدار بھی ہوں گے ،عمران خان کو بے صبری تھی کہ سارا کام جلدی ختم ہو جائے ، میں

نے انہیں بتایا کہ لکڑی کے دروازے بہت مہنگے ہیں اور میں نے پہلے ہی اپنی جیب سے کافی مہنگے کارپٹس خرید لیے ہیں تو وہ مجھے زور دے کر کہنے لگے کہ میں تمام دروازے ایک ساتھ ہی بنوا لوں اور اگر مجھے اچھی قسم لکڑی ضرورت ہے تو ٹمبر سے حاصل کر لوں جس پر پابندی عائد کرتے ہوئے کارروائی شروع کر دی گئی تھی ۔میں حیرت زدہ رہ گئی کہ میرا شوہر اور لیڈر کہہ رہاہے کہ اس کی بیوی لکڑی غیر قانونی طریقے سے حاصل کرے ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.