”ریحام خان کی کتاب کے بارے میں لوگ مجھ سے پوچھ رہے ہیں کہ کیا یہ سچ ہے، تو اب میں مزید جھوٹ نہیں بول سکتا، سچ یہ ہے کہ۔۔۔“ امریکی کامیڈین نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کی ہنسی نہ رکے گی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے اپنی کتاب شائع کر دی ہے جو امیزون پر دستیاب ہے اور ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر اس سے متعلق خبروں اور تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
امریکی کامیڈین جیریمی میکلیلن نے بھی اس کتاب سے متعلق ایک ٹویٹ کی اور بتایا کہ لوگ ان سے پوچھ رہے کہ کیا اس کتاب میں لکھی گئی باتیں سچ ہیں لیکن اس کیساتھ ہی انہوں نے ایک ایسی بات بھی کہہ دی ہے کہ جان کر آپ کیلئے ہنسی روکنا ناممکن ہو جائے گا۔
انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ”ریحام خان کی نئی کتاب شائع ہو گئی ہے اور لوگ پوچھ رہے کہ کیا یہ سچ ہے۔ میں اب مزید جھوٹ نہیں بول سکتا، یہ سچ ہے۔ عمران خان میرا باپ ہے“
اس ٹویٹ کے بعد انہوں نے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جو ہالی ووڈ کی کسی فلم سے لیا گیا ہے اور اس میں موجود شخص کسی بات پر پرزور انداز میں نہیں کہتا نظر آتا ہے۔ یہ مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے جیریمی نے یہ بتانے کی کوشش کی کہ جب عمران خان نے مجھے بتایا تو میری یہ حالت تھی۔ انہوں نے لکھا ”جب عمران خان نے مجھے بتایا“
Reham Khan’s new book is out and a lot of people are asking me if it’s true. I can’t lie anymore. It’s true. Imran Khan is my father.
— Jeremy Khan McLellan (@JeremyMcLellan) July 12, 2018