پاک فوج کے نامور ریٹائرڈ جنرل کی بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات۔۔۔ٹائیگروں کے سر فخر سے بلند کر دینے والی خبر آ گئی

پاک فوج کے ریٹائر جنرل علی قلی خان نے اپنے فرزند خالد قلی خان کے ہمراہ گزشتہ روز بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقا ت کی اور ملکی و علاقائی سیاست پر بات چیت کی،عمران خان نے دربار گولڑہ شریف پر حاضری دی اور گدی نشین پیر نظام الدین سے ملاقات کی ۔

پیر جامی نے عمران خان کو آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کی حمایت کا یقین بھی دلایا،بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف واضع اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)نے ہمیشہ مذہبی ووٹ لیامگر اب اسے یہ ووٹ نہیں ملنے والا،علما کرام اور پوری قوم کو ہمارا ساتھ دینا چاہئیے ،ختم نبوت کے حوالے سے راجہ ظفر الحق کی

رپورٹ کو عام ہونا چاہئیے تاکہ عوام کو (ن)لیگ کی اصلیت پتہ چل جائے۔عمران خان نے کہا کہ انتخابات میں کسی سے اتحاد کرنے کا ارادہ نہیں،صرف مولانا سمیع الحق سے اتحاد کریں گے،انتخابات وقت پر ہوں گے۔ٹکٹ میرٹ پر دیں گے،جس کا میں خود فیصلہ کروں گا۔عمران خان نے کہا پی ٹی آئی کارکنوں پر پیپلزپارٹی کے حملے کی مذمت کرتا ہوں۔ سندھ حکومت کارکنوں پر حملہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن لے ۔ ٹوئٹر پر پیغام میں انہوں نے کہا پیپلزپارٹی کے ہتھکنڈے اس کے خوف کی عکاسی کرتے ہیں اور سندھ میں تحریک انصاف کی مقبولیت سے خوفزدہ ہے۔ علاوہ ازیں

تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند کی چیئرمین عمران خان سے ون ٹو ون ڈیڑھ گھنٹے سے زائد ملاقات کی۔ سردار یار محمد رند نے چیئرمین کو بلوچستان کی صورتحال پر بریفنگ دی اور چیئرمین کو بلوچستان آنے کی دعوت دی اس موقع پر صوبائی صدر بلوچستان سردار یار محمد رند نے چیئرمین سے نگران حکومت کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔(م۔ع۔ا)

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.