جیل کاٹنے کی مدت میں سب کچھ ہی بدل کر رہ گیا ۔۔رہا ئی ملنے کے بعدمریم نواز کو پہلا بڑا جھٹکا لگ گیا

اڈیالہ جیل سے رہا ہونے کے بعد مریم نواز نے انتہائی خطرناک منصوبہ بندی کرلی۔معروف صحافی صابر شاکر نے دعویٰ کیا ہے کہ مریم نواز نے فوج اور عدلیہ کو ٹارگٹ کرنے کے لیے سوشل میڈیا ٹیم کو بلالیا۔۔مریم نواز کے یہ الفاظ تھے کہ نہ تو اب فوج کو چھوڑنا ہے اور نہ ہی عدلیہ کو۔اس حوالے سے مریم نواز نے اپنی سوشل میڈیا کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے سرکردہ

لوگوں سے رابطے کر لئیے ہیں ۔اس موقع صابر شاکر نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ وہی سوشل میڈیا ٹیم جو مریم نواز کے اشاروں پر چلتی تھی ان میں سے اکثر نے مریم نواز کے بلانے پر آنے سے انکار کردیا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ پہلے انکو یہ دھوکہ دیا جاتا رہا تھا کہ

وہ سرکاری ملازم ہیں اور انکی تنخواہیں بھی وزراتوں کے کھاتوں سے ادا کی جاتی تھیں جبکہ اب وہ واپس آنے سے ہچکچا رہے ہیں تاہم مریم نواز نے اپنا ہدف چن لیا ہے اور وہ اب فوج اور عدلیہ کو بدنام کرنے کے لیے ہر حد تک جائیں گی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.