بھارتی اداکار رشی کپور کی درخواست منظور، حکومت پاکستان نے اپنا فیصلہ سنادیا
پشاور میں واقع بھارتی مایہ ناز فلمی ستارے راج کپور کی حویلی کو ان کے بیٹے رشی کپور کی درخواست پر میوزیم میں تبدیل کرنے کی منصوبہ بندی شروع کر دی گئی۔کرتار پور راہداری کی تقریب کے سلسلے میں آنے والے بھارتی صحافیوں سے گفتگو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اداکار رشی کپور کی
جانب سے ہمیں کال موصول ہوئی تھی جس میں انہوں نے اپنی آبائی حویلی کو میوزیم یا کسی انسٹیٹیوٹ میں تبدیل کرنے کی درخواست کی ہے۔ ہم ان کا گھر میوزیم میں تبدیل کرنے جا رہے ہیں۔ نعیم الحق نے کہا رشی کپور کی درخواست کو ہم بہت مثبت طور پر لیں گے۔ حویلی1918میں راج کپور کے پردادا، یعنی پرتھوی راج کپور کے والد دیوان بشیشور ناتھ کپور نے تعمیر کروائی تھی ، راج کپور کے والد اسی حویلی میں پیدا ہوئے تھے۔