روس، ایران اور ترکی کے لیڈروں کے درمیان ملاقات، مل کر عرب دنیا میں کیا کریں گے؟ جان کر سعودی عرب بھی بے حد پریشان ہوجائے گا

روس، ایران اور ترکی، شام میں مختلف مقاصد رکھتے ہیں اور وہاں مخالف فریقین کے حامی ہیں لیکن اب یہ مل کر وہاں ایسا کام کرنے جا رہے ہیں کہ جان کر سعودی عرب بھی پریشان ہو جائے گا۔ الجزیرہ کے مطابق ان تینوں ممالک کے مابین ترکی میں ایک کانفرنس ہونے جا رہی ہے جس میں شام کی صورتحال زیربحث آئے گی اور باہمی کوششوں سے قیام امن کی راہ تلاش کی جائے گی۔

روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور ایرانی صدر حسن روحانی بدھ کے روز ہونے والی اس میٹنگ میں شرکت کے لیے ترکی پہنچ رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ تینوں ممالک کے رہنماءکرد جنگجوﺅں کے مسئلے سمیت شام کی جنگ کے مختلف پہلوﺅں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس حوالے سے ترک حکومت کا کہنا ہے کہ ”اس میٹنگ سے شام میں قیام امن کی کوششوں کی تجدید ہو گی اور مل کر مسئلے کے حل کا کوئی لائحہ عمل تیار کرنے پر بات چیت کی جائے گی۔“

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.