” ہم آپ کو یہ جنگی ہتھیار دینے کیلئے تیار ہیں “ روس نے پاکستان کو سب سے بڑی پیشکش کر دی ، امریکہ اور بھارت کو بڑا جھٹکا دیدیا

روس بھارتی رویے کی وجہ سے پاکستان کے قریب ہو رہا ہے اور اس نے پاکستان کو ایس یو 35 لڑاکا طیارے فروخت کرنے کی پیشکش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق روس کے سینٹر فار اینالسس آف اسٹریٹجی اینڈ ٹیکنالوجیز کے ڈپٹی ڈائریکٹر کانسٹینٹن میکنکو کا کہنا ہے کہ روس نے اب پاکستان کو ایس یو 35 لڑاکا طیاروں کی پیشکش کی ہے۔انہوں نے کہ روس بھارت کو ناراض نہیں کرنا چاہتا، تاہم ففتھ جنریشن پروگرام کے

متعلق بھارتی رویے کی وجہ سے روس کو پاکستان میں ایس یو لڑاکا طیاروں کو فروغ دینا چاہیے۔ دوسری صورت میں، چین، جنوبی کوریا یا ترکی کی کمپنیاں تقریباً پانچ برس میں اس مارکیٹ پر چھا جائیں گی۔

پاکستان کا ملٹری طیاروں کا فلیٹ امریکی اور چینی طیاروں پر مشتمل ہے۔ اگر پاکستان روس سے ایس یو 35خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے تو بھارت اس پیش رفت سے خوش نہیں ہوگا۔ روس پاکستان کے ساتھ ایم آئی 8 اورایم آئی17ہیلی کاپٹرز میں تعاون کررہا ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.