روس کی سرحد پر ہمسایہ ملک نے فوج پہنچادی، بڑی جنگ کا خطرہ

روس کی طرف سے حملے کے خطرے کے پیش نظر گزشتہ ہفتے یوکرین کے صدرپیٹرو پوروشنکو نے خود اپنی فوج سے درخواست کی تھی کہ وہ ملک میں مارشل لاءنافذ کر دے۔ اب یوکرین کی طرف سے اپنی فوج روس کی سرحد پر پہنچا دی گئی ہے جس سے دنیا کے ایک بڑی جنگ کی لپیٹ میں آنے کا خطرہ بڑھ

گیا ہے۔ ٹیلیگراف کے مطابق بارڈر پر فوج بھیجنے کا حکم بھی صدر پیٹرو نے دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ”روس نے بھی ہمارے بارڈر پر بڑی تعداد میں فوج تعینات کر دی ہے جس کے جواب میں ہم نے یہ قدم اٹھایا تاکہ کسی بھی ممکنہ حملے سے نمٹا جا سکے۔“

فوج کی بارڈر پر تعیناتی کے حکم سے ایک روز قبل صدر پیٹرو نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ”روس ہماری بندرگاہ میریوپول پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ وہ اس کے ذریعے کریمیا تک پہنچ سکے۔“ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ترجمان نے ان کے بیان کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ”یوکرین کے سربراہ

مارچ میں ہونے والی صدارتی انتخابات سے قبل کشیدگی کو بڑھانا چاہتے ہیں۔“واضح رہے کہ دونوں ملکوں میں کشیدگی کی نئی لہر اس وقت اٹھی جب 25
نومبر کو روسی فوج نے یوکرینی بحریہ کے تین جہازوں پر فائرنگ کی اوران پر سوار فوجیوں سمیت انہیں قبضے لے لیا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.