روس پاکستان کے کس شعبے میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے ؟ ایسی شاندار خبر آ گئی کہ سن کر وزیراعظم عمران خان کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی
عمران خان کے معاون خصوصی برائے کامرس عبدالرزاق داﺅد نے پاکستانیوں کو خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیاہے کہ تین چینی اور تین روسی کمپنیاں پاکستان سٹیل ملز میں سرماریہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں ۔
انٹر نیشنل سٹیلز لمیٹیڈ کے نئے پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرزاق داﺅد نے بتایا کہ کمیٹی کو پاکستان سٹیل ملز کی بحالی کا ٹاسک دیا گیا ہے اور اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی (ای سی سی ) اس حوالے سے فیصلے کرے گی ۔
ملک میں سٹیل کی طلب پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون نے کہا کہ پاکستان میں سٹیل کا استعمال فی کس 42 کلوگرام کی ہے جو کہ عالمی سطح کے مقابلے میں بہت کم ہے، عالمی سطح پر فی کس 22 کلوگرام ہے۔ لیکن سٹیل کی پیدوار تیزی کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے ۔
ان کا کہناتھا کہ سٹیل کی پیدوار کا ملک کے جی ڈی پی کے اضافے کے ساتھ براہ راست تعلق ہے ، پاکستان سٹیل برآمد کرنے پر دو بلین ڈالر خرچ کرتا ہے اور مقامی سطح پر سٹیل کی پیدوار بڑھانے سے قیمتی غیر ملکی زر مبادلہ کو محفوظ کرنے میں بڑی مددملے گی ۔