مہنگائی کا طوفان – روٹی کی قیمت میں اضافہ – غریب کی پہنچ سے دور

مہنگائی کے طوفان نے ہر طرف ہنگامہ برپا کر رکھاہے اور اب دو وقت کی روٹی بھی غریب آدمی کیلئے کے ٹو سر کرنے کے برابر ہو گیاہے ،لاہور کی ضلعی انتطامیہ نے خمیری روٹی اور نان کی قیمت میں دو روپے کا اضافہ کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے نان اور خمیری روٹی کی قیمت میں دو روپے اضافہ کر دیاہے جس کے بعد نئی قیمت 12 روپے ہو گئی ہے اور فیصلے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔

روٹی کی قیمت میں تو اضافہ ہو ہی گیاہے تاہم اب ایک اور مہنگی خبر یہ ہے کہ دالوں کی قیمت یں 10 روپے سے لے کر 39 روپے تک اضافہ ہو گیاہے ۔ دال مونگ کی قیمت 139 روپے ، دال ماش کی قیمت 134 روپے ، سپر باسمتی چاول 130 روپے ،دال چنا 106 روپے ، دال مسور 94 روپے اور چینی کی فی کلو قیمت 60 روپے مقرر کر دی گئی ہے ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.