روزانہ تھوڑا سا ڈرائی فروٹ کھانے کا صحت کے لیے ناقابل یقین فائدہ سامنے آگیا

طرح طرح کی بیماریوں اور خصوصاً موٹاپے سے بچنا چاہتے ہیں تو خشک میوہ جات کھائیے، کہیے کیسا اچھا نسخہ ہے ، لطف و ذائقہ بھی کمال اور صحت کے فوائد بھی بے مثال۔ حال ہی میں کی گئی تحقیقات کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اخروٹ ، مونگ پھلی ، بادام اور پستہ وغیرہ جیسے خشک میوہ جات کا روزانہ کی بنیاد پر استعمال موٹاپے میں کمی کرتا ہے ، دل کی صحت کو بہتر کرتا ہے اور ذیابیطس جیسی بیماریوں سے بھی بچاتا ہے۔

تحقیق کار کہتے ہیں کہ خشک میوہ جات میں ’ان سیچوریٹڈ‘ چکنائی بڑی مقدار میں پائی جاتی ہے جو آپ کی بھوک بھی مٹاتی ہے اور آپ کو موٹا بھی نہیں ہونے دیتی۔ یہ آپ کی بلڈ شوگر کو اور انسولین کو کنٹرول کرتی ہے اور کولیسٹرول کے لیول کو بھی متوازن رکھتی ہے۔ خشک میوہ جات میں فائبر ، پروٹین ، وٹامن اور معدنیات بھی پائی جاتی ہیں، خاص طور پر فولیٹ ، وٹامن ای ، پوٹاشیم اور میگنیشیم حاصل ہوتی ہے۔

یہ تحقیقات امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی شکاگو میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں پیش کی گئی ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ہلکی پھلکی خوراک کے طور پر چپس اور میٹھی چیزیں کھانے کی بجائے اگر آپ روزانہ ایک 40سے 50 گرام خشک میوہ جات یا مونگ پھلی کھا لیں تو صحت پر اس کے نتائج دیکھ کر آپ واقعی حیران رہ جائیں گے۔ یہ تحقیق ہارورڈ سکول آف پبلک ہیلتھ کے سائنسدانوں نے کی ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.