روزے داروں کے چہرے کھل اُٹھے۔۔۔۔۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، آئندہ موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے اعلان کر دیا

رمضان المبارک میں پہلے ہی روزے لاہور ،ملتان سمیت ملک کے مختلف حصوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیااور روزہ داروں کے چہرے

خوشی سے کھل اٹھے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر وسطی،جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا، تاہم خیبرپختونخوا، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، ڈی جی خان، ملتان،ساہیوال،ژوب، ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر تیزہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ روز خیبرپختونخوا ڈویژن، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ لاہور، فیصل آباد، سرگودھا ڈویژن اورگلگت بلتستان میں چندمقامات پرتیزہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش کالام11، دیر10، بالاکوٹ، رسالپور، لوئر دیر 06، پاراچنار 05،میرکھانی03، کاکول، کوہاٹ 02، ٹوبہ ٹیک سنگھ 10، قصور04، فیصل آباد02، لاہور02، کامرہ، بھکر، جھنگ، جوہرآباد، نورپورتھل01،گڑھی دوپٹہ، مظفرآباد03، گلگت بلتستان: استور01ملی میٹررریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے گرم ترین مقامات میں سبی 45، تربت،مٹھی، چھور، پڈعیدن، حیدرآباد میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ان عللاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.