اگر روزہ نہ رکھا جائے یا ٹوٹ جائے تو فدیہ اور کفارہ پاکستان میں کتنا دیا جائے؟ سب سوالوں کا جواب آ گیا

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ملک میں صدقہ فطر اور فدیہ صوم و کفارے کے نصاب کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے فطرہ اور فدیہ صوم و کفارے کے نصاب کا اعلان کردیا گیا ہے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق رواں برس فطرہ اور فدیہ کی کم از کم رقم 100 روپے فی کس مقرر کی گئی ہے۔

صدقہ فطرانہ کے لیے گندم کے نصاب سے کم ازکم شرح 100 روپے ہے۔ جان بوجھ کر روزہ توڑنے کا کفارہ 60 مساکین کو کھانا کھلانا لازمی ہے جس کی رقم 6 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ کفارہ قسم کے لئے ایک ہزار روپے کی رقم مقرر کی گئی ہے۔ جو کے لحاظ سے فی کس فطرانہ اور فدیہ کی شرح 240 روپے مقرر کی گئی ہے، فدیہ صوم 7200 روپے، روزہ توڑنے کا کفارہ 14 ہزار 4 سو روپے اور قسم کا کفارہ 2400 روپے ہوگا۔
Fitra 1526804316

کھجور کے نصاب سے فطرانہ کے لیے 1600 روپے مقرر کئے گئے ہیں۔ روزہ توڑنے کا کفارہ 96 ہزار روپے اور قسم کا کفارہ 16 ہزار کے برابر ہوگا۔ کشمش کے مطابق فطرانہ 1920 روپے مقرر کیا گیا ہے جو زیادہ سے زیادہ شرح ہے۔ روزہ توڑنے کا کفارہ ایک لاکھ 15 ہزار 200 اور کفارہ قسم 19 ہزار 200 روپے ہوگا۔

فقہ جعفریہ کے مطابق بھی صدقہ فطرکی کم ازکم شرح 100 روپے کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ فطرانہ کے لئے فقہ جعفریہ کے مطابق زیادہ تر گندم استعمال کرنے والے افراد تین کلو گندم فی کس یا اس کی مقامی قیمت ادا کریں۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چئیرمین مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ لوگ اپنی حیثیت کے مطابق فطرہ اور فدیہ ادا کریں، عید الفطر کی رات گھر کے تمام افراد حتٰی کہ نومولود بچے کا فطرہ دینا بھی واجب ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.