پاکستان پوسٹ نے جرمن سفیر مارٹن کوبلر کو حیران پریشان کر دیا، صرف 200 روپے کے عوض پارسل کتنے دنوں میں جرمنی پہنچا دیا؟ جان کر آپ بھی قومی سروس پر بے حد فخر محسوس کریں گے

پاکستان میں تعینات جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے حال ہی میں جرمنی میں مقیم اپنی فیملی کو پارسل بھیجنے کیلئے پاکستان پوسٹ سروس کا استعمال کیا جس کا نتیجہ کچھ ایسا نکلا کہ وہ مارے خوشی کے حیرت زدہ رہ گئے جس کا اظہار انہوں نے ٹوئٹر پر بھی کیا۔

جرمن سفیر نے ٹوئٹر پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”آپ کو یاد ہے کہ میں نے کچھ دن پہلے برلن میں مقیم اپنی فیملی کو غیر رجسٹرڈ میل کے ذریعے صرف 200 روپے کے عوض ایک تحفہ بھیجا تھا؟ میں بہت ہی زیادہ پرجوش ہوں کہ یہ صرف 7 دن میں ہی برلن پہنچ گیا! کمال ہے، بہت ہی عمدہ اور قابل اعتماد سروس ہے۔“

پاکستان پوسٹ کے حوالے سے یہ انتہائی مثبت اور خوش آئند خبر ہے کیونکہ اس سے قبل یہ اس سروس کو استعمال کرنے والے اکثر افراد شکایت کرتے ہی نظر آتے تھے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے 29 دسمبر 2018ءکو پارسل ٹریکنگ کیلئے ایک ایپلی کیشن لانچ کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان پوسٹ کو جدید ٹیکنالوجی اور تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے اسے بہترین ادارہ بنائیں گے اور اس کے ذریعے پارسل بھیجنے والے افراد انہیں ٹریک بھی کر سکیں گے۔ اس سے قبل 13 نومبر کو ایک نئی سروس بھی لانچ کی گئی تھی جس کے ذریعے کوئی بھی شخص ایک ہی دن میں پارسل بھیج سکتا ہے۔

News 1548673448 3430
Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.