”پولنگ سٹیشن میں ان لوگوں کو بوتھ سے ہی باہر بٹھایا ہوا تھا اور پھر میں نے “ سعد رفیق نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا ، یہ ن لیگی نہیں تھے بلکہ ۔۔۔
سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ پولنگ سٹیشن پر پیپلز پارٹی کے پولنگ ایجنٹس کو بوتھ سے باہر بٹھایا ہو ا تھا میں نے کہا انہیں فوری اندر بیٹھائیں ۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے حلقے میں پہنچے تو اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انتخابی عملے نے پیپلز پارٹی کے پولنگ ایجنٹس کو باہر بٹھایا تھا اور جب میں نے وجہ معلوم کی تو کہنے لگے کہ یہ لوگ 10 بجے آئے
ہیں اس لیے انہیں باہر بٹھایاہے جس پر میں نے کہا کہ آپ فوری انہیں اندر بٹھائیں ۔ خواجہ سعد رفیق کا کہناتھا کہ پولنگ سٹیشن میں ایک جماعت کے چار ، ایک جماعت کے دو ایجنٹس کو بوتھ میں بٹھایا ہواہے جبکہ پیپلز پارٹی کے دو پولنگ ایجنٹس کو باہر بٹھایا ہوا تھا ۔