”گائے بھی گھوڑے اور کتے کی طرح جانور ہی ہے، پوجا کرنا احمقانہ ہے،دنیا بھر میں ہمارا تما شا بن رہا ہے“سابق بھارتی جج مودی سرکار پر برس پڑے
بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو مودی سرکار پر برس پڑے۔ان کا کہنا تھا ہے بھارت میں عدم برداشت کی وجہ سے دنیا بھر میں ہمارا تماشا بن رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں سائنسی اعتبار سے چیزوں کو دیکھتا ہوں ،گائے بھی گھوڑے اور کتے کی طرح جانور ہی ہے، اس میں کوئی ایسی خاص بات نہیں کہ اسے پوجا جائے، گائے کی پوجا کرنا احمقانہ ہے، لوگ ہم پر ہنستے ہیں۔
سابق جج کا کہنا ہے کہ سرکار کا دماغ خراب ہوگیا ہے، ملک میں پاگل پن چل رہا ہے، چار سال کے دوران دنیا بھر میں ہندوستان کی ناک کٹوادی۔مرکنڈے کاٹجو نے کہا کہ مسلمانوں کو کھلے میدان میں نماز کی ادائیگی سے روکنا بھارتی آئین کی خلاف ورزی ہے، جب آر ایس ایس اپنے اجتماع کھلے پارکس میں کرسکتی ہے تو مسلمانوں کو کیوں روکا جارہا ہے۔