مسلم لیگ (ن) کی کمر ہی ٹوٹ گئی سابق وزیراعظم کے بعد اب سابق چئیرمین سینیٹ اور سابق وفاقی وزیر بھی پی ٹی آئی میں شامل
پاکستان تحریک انصاف مسلم لیگ (ن) کو ہدف بناتے ہوئے متواتر اہم وکٹیں اڑانے میں کامیاب ہو رہی ہے۔ اب سابق وزیر ، چ سابق ئیرمین سینیٹ اور سابق وفاقی وزیر نے بھی (ن) لیگ کو خیر باد کہتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا، تین اہم نام تحریک انصاف میں شامل ، تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ محمد میاں سومرو نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا، آئندہ چند روز عمران خان سے ملاقات کریں گے۔تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ محمد میاں سومرو نے پاکستان تحریکِ انصاف
(پی ٹی آئی) میں شمولیت کا حتمی فیصلہ کر لیاہے او وہ آئندہ چند روز میں عمران خان سے ملاقات کر کے باقاعدہ طور پرتحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔یاد رہے کہ محمد میاں سومرو چیئرمین سینیٹ کے علاوہ نگرانِ وزیرِاعظم اور سابق صدر پرویز مشرف کے استعفے کے بعد قائم مقام صدر کے عہدے پر بھی براجمان رہ چکے ہیں جبکہ اس سے قبل ان کی ہمشیرہ ملیحہ سومرو بھی
پی ٹی آئی کو جوائن کر چکی ہیں۔دوسری جانب سابق وفاقی وزیر سکندربوسن بھی آیندہ چندروز میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرینگے۔سابق وزیر اعظم پاکستان میر ظفر اللہ جمالی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ۔