آرمی چیف کے معاملے میں بار بار غلطیاں، سابق جرنیل نے حکومت کے نا اہل لوگوں کو فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا
دفاعی تجزیہ کارلیفٹیننٹ جنرل (ر)امجد شعیب نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سکیورٹی معاملات کے علاوہ بہت سے معاملات میں حکومت کے معاون ثابت ہوئے لیکن حکومت ان کا عوام میں اظہار نہیں کرنا چاہتی ۔
نجی نیوز چینل 92میں گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل (ر)امجد شعیب نے کہا کہ حکومت کو نااہل لوگوں کو فارغ کرناچاہئے کیونکہ آرمی چیف جنرل باجوہ کی توسیع کے معاملے پر ان سے باربا ر غلطیاں ہورہی ہیں۔ آرمی چیف کا معاملہ کوئی چھوٹا نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ سکیورٹی کے علاوہ بہت سے معاملات میں حکومت کے معاون ثابت ہوئے لیکن حکومت ان کا عوام میں اظہار نہیں کرنا چاہتی ، اس لئے سکیورٹی معاملات کی بات کی جارہی ہے ۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر)امجد شعیب نے کہا کہ پاکستان آرمی ایک مضبوط ادارہ ہے اور یہ نہیں ہوسکتاکہ کوئی اور کمانڈر کسی آرمی چیف کے بعد آرمی کی کمانڈنہ کرسکے ۔ ان کاکہنا تھا کہ سکیورٹی معاملات کے علاوہ آرمی چیف کا حکومت کی خارجہ پالیسی اور معاشی معاملات سے بھی گہرا تعلق ہے اس لئے حکومت سمجھتی ہے کہ مڈل ایسٹ اور امریکہ کے ساتھ تعلقات میں اہم کردار آرمی چیف جنرل باجوہ کاہے ۔