برطانوی خاتون کو سابق شوہر کی دوسری بیوی کو فیس بک پر گھوڑی کہنا مہنگا پڑ گیا

دبئی میں 55 سالہ برطانوی خاتون کو فیس بک پر اپنے شوہر کی دوسری بیوی کو گھوڑی کہنے پر مقدمہ کا سامنا ہے جس کی سزا دو سال قید ہو سکتی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں مقیم خاتون نے 2016 میں اپنے سابق شوہر کی شادی کی تصاویر فیس بک پر دیکھیں تو کمنٹ میں اپنے شوہر کو برا بھلا کہا اور فارسی زبان میں لکھا کہ ’ تم نے اس گھوڑی کے لیے مجھے چھوڑا تھا۔‘ برطانوی خاتون کی 18 سال قبل دبئی کے شہری سے شادی ہوئی تھی تاہم بیٹی کی پیدائش کے بعد وہ برطانیہ چلی گئی اور شوہر دبئی میں رہے۔

دبئی میں مقیم شوہر کا دوسری شادی کے 3 سال بعد حال ہی میں انتقال ہو گیا جس پر سابقہ بیوی شہر ویش 14 سالہ بیٹی کی ہمراہ اپنے تدفین میں شرکت کے لیے دبئی پہنچی تو قانون نافذ کرنے والے ادارے نے دوسری بیوی کی درخواست پر حراست میں لے لیا اور 2016 میں فیس بک پوسٹ پر متنازع کمنٹ پر مقدمہ قائم کردیا جب کہ بیٹی کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

Fb 2 1554718940
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں سوشل میڈیا پر شہرت کو نقصان پہنچانے، ہراساں کرنے یا اس کے منفی استعمال پر دو سال قید یا جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے اور اس کیس میں بھی برطانوی خاتون کو دو سال قید یا 50 ہزار پاؤنڈ تک جرمانے سزا ہوسکتی ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.