شام کی بریکنگ نیوز کپتان کی طوفانی بائولنگ جاری۔۔ اس بار سابق وزیراعلیٰ کی وکٹ اڑا ڈالی،، کھلاڑیوں کا جشن

اہم سیاسی ، موجودہ اور سابق حکومتی شخصیات کا تحریک انصاف میں شامل ہونے کا سلسلہ جاری ہے ۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب بھی کپتان کی پارٹی کا حصہ بن گئے ہیں۔ پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ دوست محمد کھوسہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ وہ آج بنی گالہ میں

چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کریں گے اور پارٹی میں شامل ہونے کا باضابطہ اعلان کریں گے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ دوست محمد کھوسہ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے ۔تاہم انھیں تحریک انصاف کی حمایت بھی حاصل رہے گی ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.