سبزیاں اور پھل دھونے کے لئے پانی کے ساتھ اپنے کچن میں موجود یہ ایک چیز استعمال کریں، جانئے وہ بات جو آپ کو ہر صورت معلوم ہونی چاہیے

یہ تو ہم سبھی جانتے ہیں کہ سبزیاں اور پھل دھو کر استعمال کرنے چاہئیں کیونکہ ان کی کاشت میں کئی طرح کے زہریلے سپرے کیے جاتے ہیں اور خطرناک ادویات استعمال کی جاتی ہیں تاہم اکثر لوگ یہ نہیں جانتے ہوں گے کہ پانی سے دھونے کے باوجود بھی سبزیوں اور پھلوں سے ان کیمیکلز کے اثرات کلی طور پر ختم نہیں ہوتے۔ اب ماہرین نے ایک ایسی چیز بتا دی ہے جو یہ اثرات مکمل ختم کر سکتی ہے۔ انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ چیز ”میٹھا سوڈا“ ہے جسے بیکنگ سوڈا بھی کہا جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ”پانی سے سبزیوں اور پھلوں کو دھونے سے دھول مٹی تو مکمل طور پر اتر جاتی ہے لیکن زرعی سپرے اور دیگر ادویات کے زہریلے کیمیکلز ختم نہیں ہوتے۔ انہیں میٹھا سوڈا 96فیصد تک ختم کر دیتا ہے۔اس کے لیے میٹھے سوڈے کو پانی میں حل کرکے سبزیوں یا پھلوں کو اس میں 12سے 15منٹ کے لیے رکھ دیں اور پھر تازہ پانی سے دھو کر استعمال کریں۔“ایک این جی او کے زیراہتمام کی جانے والی اس کے نتائج پر بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی ہائی کورٹ بھی حرکت میں آ گئی اور اس نے اس کا سوموٹو نوٹس لیتے ہوئے حکومت کو حکم دیا ہے کہ وہ شہریوں کو اس حوالے سے آگہی دے اور بتائے کہ وہ پھلوں اور سبزیوں کو محض پانی سے دھو کر استعمال نہ کریں بلکہ اسے میٹھے سوڈے سے بھی دھوئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.