زندگی کا پہلا میچ عمران خان کی کپتانی میں پاکستان کیلئے کیوں کھیلا تھا؟ سچن ٹنڈولکر نے دلچسپ واقعہ سنا دیا

ہم سب جانتے ہیں کہ دنیائے کرکٹ کے بے تاج بادشاہ سچن ٹنڈولکر نے 1989ءمیں پاکستان کے خلاف کراچی میں ٹیسٹ میچ کھیل کر اپنے کیریئر کا آغاز کیا لیکن خود ٹنڈولکر نے اپنے پہلے میچ کے متعلق جو بات بتائی ہے وہ آپ کے لیے نہایت خوشگوار حیرت کا باعث بنے گی۔

کچھ عرصہ قبل ایک تقریب میں ٹنڈولکر نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنا پہلا میچ بھارت کے لیے نہیں بلکہ عمران خان کی کپتانی میں پاکستان کے لیے کھیلا تھا۔ٹنڈولکر کا ڈبیو میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان پریکٹس میچ تھا، ہے نا حیرت کی بات؟ ٹنڈولکر اپنی سوانح حیات کی تعارفی تقریب میں خطاب کر رہے تھے اور جب انہوں نے یہ دلچسپ بات بتائی تو حاضرین کے منہ حیرت سے کھلے رہ گئے۔انہوں نے بتایا کہ یہ 1987ءکی بات ہے کہ پاکستانی ٹیم بھارت کے دورے پر آئی

ہوئی تھی اور کلب کرکٹ آف انڈیا ،،ممبئی میں ایک نمائشی میچ کے دوران جب لنچ ٹائم پر جب جا وید میانداد اور لیگ سپنر عبدالقادر میدان سے باہر گئے تو انہیں عمران خان کی ٹیم کے لیے فیلڈنگ کرنے کو کہا گیا۔اس یادگار میچ کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے انہیں لانگ آن پر کھڑا کیا اور کچھ ہی دیر بعد بھارتی آل راؤنڈرکپل دیو نے انتہائی اونچی شاٹ کھیلی اور وہ کیچ پکڑنے کے لیے تقریباً 15 میٹر دوڑے مگر گیند تک نہ پہنچ سکے۔انہوں نے مسکراتے ہوئے

بتایا کہ مجھے آج بھی یاد ہے کہ میں نے ایک دوست کو شکوہ کرتے ہوئے بتایا کہ اگر عمران خان نے مجھے لانگ آن کی بجائے مڈ آن پر کھڑا کیا ہوتا تو میں کیچ ضرور پکڑ لیتا۔ٹنڈولکر اپنی کتاب میں لکھتے ہیں کہ معلوم نہیں عمران خان کو یہ بات یاد ہو گی یا نہیں کہ کبھی میں بھی ان کی کپتانی میں کھیلا تھا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.