صدام حسین کا موت سے پہلے اپنی بیٹی کو لکھا گیا خط منظر عام پر آگیا، کیا لکھا؟ جان کر آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آجائیں

عراق کے سابق صدر صدام حسین کا موت سے پہلے اپنی صاحبزادی رغد کے نام لکھا گیا خط منظر عام پر آگیا ۔ اس خط میں صدام حسین نے کہا تھا کہ ان کی موت کے منصوبے پر کام کیا جارہا ہے۔

صدام حسین کی صاحبزادی رغد کے نام سے منسوب ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے اس خط کا کچھ حصہ شیئر کیا گیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکا ہے۔ ہاتھ سے لکھے گئے اس خط پر دسمبر 2003 کی تاریخ درج ہے۔ اس سے قبل بھی رغد اپنے والد کے ہاتھ سے لکھے پیغامات اور قصیدے شائع کرتی رہی ہیں۔

خیال رہے کہ امریکہ نے مارچ 2003 میں عراق پر حملہ کیا تھا اور اسی برس صدام حسین کو گرفتار کیا گیا تھا۔صدام حسین پر 3 برس تک مقدمہ چلایا گیا جس کے بعد انہیں 30 دسمبر 2006 کو عیدلاضحیٰ کے روز پھانسی پر لٹکادیا گیا تھا۔ ان کی پھانسی کو دنیا بھر کے ٹی وی چینلز پر براہ راست نشر کیا گیا تھا۔

رغد کی جانب سے ” صدام حسین شہید کا اپنی صاحبزادی رغد کے نام پیغام“ کے نام سے اس خط کو شیئر کیا گیا ہے۔ صدام حسین نے خط میں لکھا ہے ” مجھے پورا یقین ہے کہ یہ لوگ میری موت کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔ تاہم اللہ جو چاہے کرتا ہے اور وہ ہر چیز پرقادر ہے، میرے پاس ان کا ایک جرنیل آیا جس کے ساتھ اس کا ترجمان بھی تھا۔ اس نے مجھے ایک کاغذ تھمایا اور کہا کہ میں اس پر عراقی قوم کے نام پیغام لکھوں کہ وہ ہتھیار پھینک دے اور مسلح جدوجہد ترک کرے،یہ دسمبر 2003ءکا واقعہ ہے۔“

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.