نوازشریف کی احتساب عدالت آمد، صحافیوں نے سابق وزیراعظم کا گھیراﺅ کر کے ایسا مطالبہ کر دیا کہ نواز شریف دنگ رہ گئے

سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت آج ہو گی،نوازشریف احتساب عدالت پہنچ گئے۔سابق وزیراعظم کی احتساب عدالت آمد پر صحافیوں نے گھیراﺅ کر لیا اور کیمرہ مین پر تشدد پر معذرت کا مطالبہ کیا۔

اس پر نوازشریف کے سکیورٹی گارڈز اور وکلانے صحافیوں سے تلخ کلامی کی اور پھر دھکے دیئے،نوازشریف صحافیوں کی بات سنے بغیر عدالت چلے گئے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے کیمرہ مین پر تشدد پر کل معذرت کر لی تھی اور واقعہ کی شدید مذمت کی تھی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.