آپ کے پاس کیا ثبوت ہے کہ پاکستان کا ایف 16 طیارہ گرایا ہے؟ صحافی کے سوال پر بھارتی ایئر وائس مارشل کا ایسا جواب کہ آپ کو بھی ہنسی آجائے

بھارت کی تینوں مسلح افواج پاکستان میں دہشتگردوں کے کیمپ پر کی جانے والی کارروائی کے ثبوت فراہم کرنے میں ناکام ہوگئیں ۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ انڈین ایئر فورس نے پاک فوج کا ایف 16 طیارہ مار گرایا ہے لیکن اس حوالے سے بھی وہ کوئی ثبوت فراہم نہیں کرسکے۔

بھارت کی تینوں مسلح افواج کے نمائندوں کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران بھارتی ایئر وائس مارشل اے وی ایم کپور نے دعویٰ کیا کہ بدھ کے روز بھارتی ایئر فورس نے پاک فوج کا ایف 16 طیارہ گرایا جو پاکستان کی حدود میں گرا۔ جب ان سے اس دعویٰ کی سچائی کیلئے ثبوت مانگا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس الیکٹرانک نقشہ ہے کہ پاکستان کے ایف 16 ہماری طرف آئے۔ پاکستان نے کارروائی میں ایم آر ایم میزائل استعمال کیا جس کے ٹکڑے راجوری کے مشرق میں پائے گئے ہیں۔ یہ میزائل پاکستان میں صرف ایف 16 ہی لے کر اڑ سکتا ہے اور باقی کسی طیارے کے پاس یہ میزائل لے جانے کی صلاحیت نہیں ہے۔ پریس کانفرنس کے اختتام پر ایک میزائل کا ٹکڑا بھی دکھایا گیا جو بھارتی فورسز کی جانب سے میڈیا کے سامنے پیش کیا جانے والا واحد ثبوت ہے۔

یہاں یہ وضاحت بھی ضروری ہے کہ انڈیا ابھی پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر طیارے کی صلاحیتوں سے واقف نہیں ہے ۔ جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کے طور پر کام کرنے والے ایئر مارشل (ر) شاہد لطیف نے ایک جاپانی جریدے دی ڈپلومیٹ کو انٹرویو میں بتایا تھا کہ پاکستان نے جے ایف 17 تھنڈر کو ناقابل یقین حد تک کامیاب کیا ہے کیونکہ اس میں چین کے تیار شدہ ایم آر ایم میزائل استعمال کیے جارہے ہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.