”10 واقعات درست اور ایک غلط ہو گیا تو کیا ہوا۔۔۔“ پیٹی بھائیوں کے بچاؤ کیلئے کوششیں شروع ہو گئیں، ایسی خبر آ گئی کہ شہریوں کے غصے کی انتہاءنہ رہے

ساہیوال میں سی ٹی ڈی کے ’ریاستی غنڈوں‘ نے فائرنگ کر کے نہتے شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جس پر پوری قوم سوگوار ہے اور واقعے میں ملوث اہلکاروں کیخلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کر رہی ہے۔

ایک جانب وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب متاثرین کو انصاف کی فراہمی کا اعلان کر رہے ہیں تو دوسری جانب اس واقعے میں ملوث اہلکاروں کو بچانے کیلئے کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔ نجی ٹی وی سٹی 42 کے مطابق سانحہ ساہیوال میں ملوث پیٹی بھائیوں کو بچانے کیلئے اعلیٰ پولیس افسران نے حرکت میں آ گئے ہیں اور کوششیں شروع کر دی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اعلیٰ پولیس افسران محکمہ داخلہ کو فون کر کے دباﺅ ڈال رہے ہیں جن کا کہنا ہے کہ 10 واقعات درست ہوئے اور 1 غلط ہو گیا تو کیا ہوا ہے؟۔ واضح رہے کہ حکومت نے اس واقعے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی ہے جبکہ متاثرہ خاندان کیلئے 2 کروڑ روپے امداد کا اعلان بھی کیا ہے تاہم اس حوالے سے ابھی عملی طور پر کوئی پیش رفت دیکھنے میں نہیں آ رہی ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.