سانحہ ساہیوال شہباز شریف نے ایسی بات کہہ آپ بھی اتفاق کریں گے
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہاہے کہ سانحہ ساہیوال میں بربریت کا مظاہرہ کیاگیا ، ظلم و بربریت کی مثال حالیہ دور میں نہیں ملتی ، وزیر اعظم سانحہ ساہیوال پر قوم کوجوا ب دیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پوری دنیا نے دیکھاہے کہ معصوم بچوں کو گاڑی سے نکال کر پولیس کی گاڑی میں بٹھا کر ظلم و بربریت کا پہاڑ توڑا گیا ، گاڑی پر گولیاں برسائی گئیں اور کہا گیا کہ گاڑی سے فائرنگ ہوئی لیکن دنیا نے دیکھا کہ گاڑی سے کوئی فائرنگ نہیں ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ پھر کہا گیا کہ ڈرائیور ذیشان دہشت گردتھا لیکن اس کابھائی ڈولفن سکواڈ میں ملازم ہے اور میں یہ بات وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ ایجنسیوں میں بھرتیاں مکمل طورپر بیک گراﺅنڈ دیکھ کر ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ساہیوال واقعے کو سیاسی رنگ نہیں دینا چاہئے لیکن جس طریقے سے ظلم کیا گیا ، اس کی مثال نہیں ملتی ، پنجاب حکومت کی جانب سے سانحہ ساہیوال پر بار بار پینترا بدلہ گیا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف قوم سوگوار ہے دوسری جانب وزیر اعظم 24گھنٹے کے بعد ٹوئٹ کرتے ہیں، جس طرح کی ظلم و زیادتی کی گئی ، اس کی مثال حالیہ دور میں نہیں ملتی ، معصوم بچے نے واقعہ کا پول کھولا کہ ہمارے باپ نے ہاتھ جوڑ کرکہا کہ ہم سے پیسے لے لو لیکن ہمیں نہ مارو، انہوں نے کہا کہ عوام حقائق جاننا چاہتے ہیں، حکومت کی جانب سے ان کو دو کروڑ دینے کی بات افسو سناک ہے ، اس واقعہ نے پورے پاکستان کو ہلا کر رکھ دیاہے ، کل کا دن جو گزرا ہے اس میں ہر گھر کا چولہا ٹھنڈا تھا اور ہر ماں سوگوار تھی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سانحہ ساہیوال پر قوم کوجواب دیں ، میں یہ تو نہیں کہتا کہ وزیر اعظم استعفیٰ دیں، ہم دھرنا نہیں دیں گے لیکن ان حقائق کو قوم کے سامنے لانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بڑا سنگین واقعہ ہوا ہے اور
سفاکی ہے ، کس طرح گاڑی میں بیٹھے ہوئے ماں باپ کو مار دیا گیا ، اب کون ان بچوں کے سروں پر دست شفقت رکھے گا ، اب یہ بچے قیامت تک اپنے ماںباپ کا انتظار کریں گے جوکبھی واپس نہیں آئیں گے ، ان کے ساتھ ایک معصوم بچی بھی اپنے بہن بھائیوں کوچھوڑ کرچلی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں عمران خان نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر بہت سیاست کی، زینب کے واقعہ پر بھی سیاست کی گئی ، ہم نے ایوان میں تحریک التوا ءجمع کروائی ہے ، اس تحریک التوا ءپر بحث کروائی جائے ،عوام جاننا چاہتے ہیں کہ اس ظلم کے پیچھے کیا محرکات تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ایوان بالا کی کمیٹی بنائی جائے جو جے آئی ٹی کی سفارشات کو ایوان میں لائے ، سانحہ ساہیوال پر پنجا ب حکومت نے کئی پینتر ے بدلے ، اصل حقائق قوم کے سامنے آنے چاہئے ۔