’می ٹو ، مجھے ہراساں کیا گیا اور ۔۔۔‘ سیف علی خان نے بھی ایسا اعلان کر دیا کہ بالی ووڈ میں کھلبلی مچ گئی
بھارت سے اچانک ایک سال کے بعد دوبارہ شروع ہونے والی ’ می ٹو ‘ مہم پاکستان تک بھی پہنچ گئی ہے تاہم اب اس میں ایک نیا ’بریک تھرو‘ اس وقت آیا جب بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے انکشاف کیا کہ انہیں بھی آج سے 25 سال قبل ہراساں کیا گیا۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق بھارتی نشریاتی ادارے ’پریس ٹرسٹ آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے سیف علی خان نے اعتراف کیا کہ انہیں بھی 25 سال قبل ہراساں کرکے ان کا استحصال کیا گیا۔چھوٹے خان کے مطابق اگرچہ انہیں جنسی طور پر ہراساں نہیں کیا گیا، تاہم وہ اپنے استحصال پر آج بھی غصے میں ہیں اور اس وقت وہ شدید دباو¿ اور تکلیف میں تھے۔سیف علی خان نے ‘می ٹو’ مہم کے ذریعے اپنی کہانیاں اور اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کو سامنے لانے والی اداکاراو¿ں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ خواتین کا درد بخوبی سمجھتے ہیں۔
سیف علی خان نے کہا کہ جن مرد حضرات نے خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیا یا ان کے ساتھ نازیبا رویہ اختیار کیا، انہیں ان کے کرتوتوں کی سزا ملنی چاہیے۔سیف علی خان نے اس بات کا عندیہ بھی دیا کہ وہ ایسے فلم ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز کے ساتھ کام نہیں کریں گے، جنہوں نے خواتین کو ہراساں کیا۔چھوٹے خان نے اگرچہ اعتراف کیا کہ وہ بھی استحصال کا شکار ہوچکے ہیں، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ انہیں کس نے اور کیوں ہراساں کیا، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اس وقت یہ اہم نہیں ہے کہ ان کے ساتھ ماضی میں کیا ہوا، اس وقت یہ اہم ہے کہ خواتین کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں سیف علی خان کی 2014 میں ریلیز ہونے والی کامیڈی فلم ‘ہم شکلز’ کے ڈائریکٹر ساجد خان پر تین اداکاراو¿ں نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔