پرویز خٹک نے صحافی سلیم صافی کو سرکاری خزانے سے پونے 2 لاکھ روپے کی چائے پلادی، ایسا انکشاف کہ ہرکوئی حیران پریشان رہ گیا

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے سینئر صحافی سلیم صافی کو پونے دو لاکھ روپے کی چائے پلادی جس کا انکشاف بلوں سے ہوا۔

سلیم صافی نے بتایاکہ خیبرپختونخوا ہائوس اسلام آباد میں مہمانداری پر 20 کروڑ 37 لاکھ خرچ ہوئے، سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے مجھے اور میری ٹیم کو پونے

دو لاکھ روپے کی چائے پلادی، کچھ عرصہ قبل میں جرگہ کی ٹیم کے ساتھ پرویز خٹک کا انٹرویو لینے خیبر پختونخوا ہاؤس گیا تھا، اور جرگہ کی ٹیم بھی میرے ساتھ تھی۔ اس علاوہ پچھلے پانچ سالوں میں تو نہ میں کبھی خیبرپختونخواہ کے کسی کمرے کو بک کیا ہے نہ استعمال کیا نہ اپنے کسی مہمان کیلئے وہاں بکنگ کی ہے.

گزشتہ روز مجھے کسی نے اطلاع دی کہ خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد کے بلوں میں ایک بل ایسا ہے جس میں میرا نام بھی ہے اور وہ بل پونے دو لاکھ روپے کا ہے، میں نے تحقیق کی تو پتہ چلا کہ ہم جس دن خیبرپختونخوا ہاؤس میں پرویز خٹک کا انٹرویو لینے گئے تھے اس دن مجھے اور میری ٹیم کو اور ایک اور چینل کی ٹیم کو جو چائے پلائی گئی تھی اس کا بل خیبرپختونخوا ہاؤس نے 1لاکھ 89 ہزار 153 روپے سرکاری خزانے سے چارج کیا ہے. دلچسپ بات یہ ہے کہ میرے نام کے ساتھ جیو نیوز کی بجائے دوسرےٹی وی چینل کا ذکر کیا گیا ہے۔

سلیم صافی نے مزید بتایا کہ خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں تین سال میں وزیراعلیٰ، شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور شیریں مزاری کی مہمانداری پر خیبرپختونخوا جیسے غریب صوبے کے سرکاری خزانے سے 20کروڑ 37لاکھ 84ہزار روپے خرچ ہوئے ہیں.

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.