”سلمان خان بے قصور ہیں ،وہ 20سال سے کسی کو بچا رہے ہیں “بڑا دعویٰ سامنے آگیا اور ساتھ ہی اصل قصور وار کے بارے میں بھی گتھیاں سلجھنا شروع ہو گئیں
بھارتی اداکارہ سمی گریوال نے سلمان خان کے کالے ہرن کے شکار کے کیس سے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ ادکار اس کیس میں بے قصور ہیں اور وہ 20 سال سے کسی کو بچا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ و ہ سلمان خان کو اچھی طرح جانتی ہیں، انہیں جانوروں سے پیار ہے اور وہ کبھی بھی ایسا نہیں کرسکتے.
بھارتی نیوز سائٹ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ سمی نے اپنے غیر تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاونٹ سے کچھ ٹوئٹ کیے ہیں جن میں انہوں نے سلمان خان کو بے قصور قرار دیا ہے۔سمی
گریوال نے کہا ہے کہ سلمان خان 20 سال سے اصلی مجرم کو بچا رہے ہیں اور اسے سامنے آنا چاہیے، سب سے بڑی حقیقت یہ ہے کہ گولی سلمان نے نہیں چلائی، وہ خاموش رہ کر اپنی بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں، انہوں نے کوئی جرم نہیں کیا۔
یاد رہے کہ نایاب کالے ہرن کے شکار کے دوران سلمان خان کے ساتھ اداکار سیف علی خان سمیت اداکارہ تبو ، سونالی باندرے اور نیلم جیپ میں سوار تھیں۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سمی گریول نے کیس میں سیف علی خان کو اصل مجرم قرار دینے کا دعویٰ کرنے والے پیغامات بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کئے ہیں جس سے سیمی گریوال کا اشارہ سیف علی خان کی جانب ہی جاتا ہے۔
یاد رہے کہ سلمان خان کو بھارتی شہر جودھ پور کی مقامی عدالت نے 5 اپریل کو کالے ہرن کے شکار کیس میں 5 سال قید کی سزا اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔دبنگ خان کی جانب سے ضمانت کی درخواست جمع کرائی گئی تھی لیکن درخواست ضمانت پر فیصلے میں تاخیر کے باعث 2 روز انہیں سینٹرل جیل میں گزارنے پڑے تھے۔
Of one thing I am dead sure..@BeingSalmanKhan would NEVER EVER harm any animal. He loves them too much. The real culprit should be exposed. 20 years is too long to bear someone else's cross..
— Simi Garewal (@Simi_Garewal) April 5, 2018
The charity, the generosity etc of @BeingSalmanKhan is irrelevant here. What is all-important is the fact that he did NOT pull the trigger! He did NOT commit the crime. He is protecting someone for silly emotional reasons. Even at a HUGE cost to himself. https://t.co/aJLdn129WH
— Simi Garewal (@Simi_Garewal) April 6, 2018