سلمان خان کے جیل میں ساتھ قیدی کس جرم میں اندر، جان کر ہی مداحوں کی پریشانی کی انتہا نہ رہے
بھارتی عدالت نے سلمان خان کو 1998 میں کالے ہرن کا شکار کرنے کے جرم میں 20 سال بعد 5 سال قید کی سزا سنا دی ہے جس کے بعد انہیں جیل منتقل کر دیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی جودھ پور جیل کا کہناہے کہ سلمان خان کو قیدی کا نمبر 106 دیا گیاہے اور انہیں بیرک نمبر دو میں رکھا گیاہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سلمان خان کو جیل منتقل کرنے
کے فوری بعد ان کا میڈیکل چیک اپ کیا گیاہے جو کہ بالکل درست آیا ہے اور ہم انہیں قیدیوں کی وردی کل دیں گے جبکہ جیل میں ان کے وارڈ کے ارد گرد سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ سلمان خان کے جیل میں ہمسائے جنسی زیادتی کے کیس میں قید معروف بھارتی اسرام باپو اور مسلمان کو زندہ جلانے کے جرم میں قید شمبو لال ہیں ۔