سلمان خان کے عمرے سے متعلق غلط خبر دینا بھارتی میڈیا کو مہنگا پڑگیا

ممبئی: بھارتی میڈیا کو بالی ووڈ سپراسٹار سلمان خان کی عمرے سے متعلق غلط خبردینا مہنگا پڑگیا۔

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان ان دنوں ایک فلم فیسٹیول میں شرکت کے لیے سعودی عرب کے 6 روزہ دورے پر ہیں، تاہم بھارتی میڈیا نے انتہائی غیرذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے غلط خبر دی کہ دورہ سعودی عرب کے دوران سلمان خان عمرہ بھی اداکریں گے جب کہ ایک اور بھارتی ویب سائٹ ’’ٹائمز آف انڈیا‘‘ نے خبر دیتے ہوئے کہا کہ سلمان خان عمرہ ادا کرچکے ہیں۔

تاہم سلمان خان کے ذرائع کی جانب سے ایسی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی کہ دورہ سعودی عرب کے دوران وہ عمرے کی ادائیگی بھی کریں گے۔ غلط خبر چلانے پر سوشل میڈیا صارفین نےبھارتی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایاہے۔

صارفین نے بھارتی ویب سائٹ پنک ولا کو غلط خبریں پھیلانے پر ان فالو کرتے ہوئے کہا خبروں کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا بندکرو۔ ایک صارف نے کہا مہربانی کرکے اپنی معلومات درست کرو، سلمان خان سعودی عرب فلم فیسٹیول میں شرکت کے لیے گئے ہیں۔

ایک صارف نے پنک ولا پر بھڑکتے ہوئے کہا کیا آپ کو عمرے کا مطلب معلوم ہے؟ ایسی خبریں دینا بند کرو جس میں کوئی صداقت نہیں۔
بعد ازاں بھارتی ویب سائٹ نے تنقید کے بعدانسٹاگرام پرپرانا کیپشن ہٹاکرنیا کیپشن لگادیا جس میں عمرے کی ادائیگی کاکوئی ذکر نہیں تھا صرف سلمان خان کے سعودی عرب پہنچنے اورفلم فیسٹیول میں شرکت کے حوالے سے معلومات درج تھیں۔

0 Salman 1553683290

0 Salman 1553683090

0 Salman 1553682789

Leave A Reply

Your email address will not be published.