بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کو جیل بھیجنے کی تیاریاں مکمل، عدالت سے مداحوں کیلئے تشویشناک خبر آگئی

18سال بعد بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی قسمت کا فیصلہ 5 اپریل کو سنایا جائے گا کہ وہ جیل جائیں گے یا باعزت بری ہوجائیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز سلمان خان کے خلاف بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھپورکی مقامی عدالت

میں کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کے کیس کی سماعت ہوئی۔ سلمان خان تو عدالت میں پیش نہ ہوئے تاہم ان کے وکیل ہستیمل سرسوت موجود تھے۔ سماعت کے دوران دونوں طرف کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان کے خلاف کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کے کیس کا فیصلہ 5 اپریل کو سنایا جائے گا۔سماعت کے دوران مجسٹریٹ دیو کمار

کھتری نے حکم دیا ہے
کہ فیصلہ سناتے وقت اداکار سلمان خان اور مقدمے میں نامزد تمام افراد عدالت میں موجود ہوں جب کہ ان کا مزید کہنا تھا کہ 5 اپریل کو سلمان خان کو مشہور شخصیت کے طور پر نہیں بلکہ ایک عام انسان کے طور پر نظر میں رکھتے ہوئے فیصلہ سنایا جائے گا۔واضح رہے کہ کالے ہرن کے غیرقانونی شکار کے کیس میں سلمان خان کے علاوہ اداکار سیف علی خان، اداکارہ سونالی باندرے، تبو اور

اداکارہ نیلم بھی نامزد ہیں، جن پر الزام ہے کہ ان تمام اداکاروں نے 1999 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘‘ کی شوٹنگ کے دوران جودھپور میں پابندی کےباوجود غیر قانونی طور پر کالے ہرن کا شکار کیا۔ (ف،م،م)

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.