”کوئی چینل یہ تصویر دکھا رہا ہے لیکن۔۔۔“مریم نواز نے فوراً ’ایکشن‘ لے لیا، ایسا پیغام جاری کر دیا کہ سب حیران پریشان رہ جائیں
احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نوازشریف کو 10 سال قید ، 8 ملین پاو¿نڈ جرمانہ(ایک ارب 28 کروڑ اور 83 لاکھ روپے تقریباً) ،مریم نواز کو 7 سال قید ، 2 ملین پاو¿نڈ (32 کروڑ 20 لاکھ 86 ہزار روپے تقریباً) جرمانہ اور کیپٹن صفدر کو اعانت جرم میں ایک سال قید کی سزا سنائی ہے۔
سزا سنائے جانے کے بعد ٹی وی چینلز کی جانب سے مختلف ’اینی میشنز‘ اور دیگر تصاویر اور ویڈیوز چلائی جا رہی ہیں۔ نجی ٹی وی چینل سماءنیوز نے اس موقع پر نواز شریف اور مریم نواز کے کارٹون کو سلاخوں کے پیچھے حیران پریشان دکھایا جس پر مریم نواز شریف نے فوراً ”ایکشن“ لے لیا اور ٹوئٹر پر ایسا بیان جاری کر دیا کہ ہر کوئی حیران رہ جائے۔
انہوں نے ٹوئٹر پر اس کارٹون کی تصاویر جار ی کرتے ہوئے لکھا ”کوئی چینل سر جھکی اور پریشان دکھانے والی مضحکہ خیز تصاویر مت دکھائے۔ نواز شریف اور میں نہ ہی پریشان ہیں اور نہ ہی فکرمند۔۔۔ اللہ پر بھروسہ رکھتے ہیں۔“