مورننگ شو کی مشہور ہوسٹ صنم بلوچ کی طلاق ہوگئی؟ طلاق کے بعد صنم ایسا کام کردیا کہ ہر کو غم میں مبتلا
پاکستان کے معروف شوبز ستارے نے راہیں جُدا کر لیں. میڈیا رپورٹس کے مطابق خوبرو اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان صنم بلوچ اور ان کے شوہر عبد اللہ فرحت اللہ نے علیحدگی اختیار کر لی ہے
صنم بلوچ کی شوہر سے طلاق کی تصدیق ان کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر نام کی تبدیلی کے بعد ہوئی. صنم بلوچ نے اپنے انسٹا گرام کے آفیشل اکاؤنٹ پر اپنا نام صنم عبد اللہ سے تبدیل کر کے صنم بلوچ ہسبانی کر لیا جس کے بعد ان کے مداحوں کو اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے صنم اور ان کے سابق شوہر عبداللہ میں علیحدگی ہو گئی ہے. صنم بلوچ کی طلاق پر ان کے مداحوں میں اُداسی کی ایک لہر پائی جاتی ہے،
مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ ابھی تک اس بات کر یقین کرنے سے قاصر ہیں. کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس جوڑے کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا اور اس تعلق کے ٹوٹنے کا ذمہ دار شوبز سے وابستگی کو قرار دیا. جبکہ کچھ صارفین نے ناقدین کو اس فیصلے کا احترام کرنے اور اس مشکل وقت میں ان کو اکیلا چھوڑنے کی نصیحت کی. ان کی علیحدگی کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی اور نہ ہی ان دونوں کی جانب سے علیحدگی پر تاحال کوئی بیان دیا گیا. یاد رہے کہ صنم بلوچ نے 4 سال قبل عبداللہ فرحت اللہ سے شادی کی تھی