مریض کھانسی کے سیرپ ”سینکوس“کا استعمال فوری روک دیں،نوارٹس کمپنی کا اعلان

انٹرنیشنل دوا ساز کمپنی نوارٹس فارما نے کھانسی کے سیرپ”سینکوس“ کو مارکیٹ سے اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور مریضوں کوفوری طور پر دوا کا استعمال روکنے کی ہدایت کردی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ مریض فوری طور پر دوا کا استعمال روک دیں،سیرپ کو ایک کیمیکل کی ہیئت تبدیل ہونے پر مارکیٹ سے اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نوارٹس مارما کا کہناہے کہ صارفین استعمال شدہ سینکوس سیرپ بھی واپس کر سکتے ہیں،دوااحتیاطامارکیٹ سے واپس منگوائی جارہی ہے۔
ادھر انڈسٹری ماہرین کا کہناتھا کہ دوا کی واپسی عالمی پریکٹس ہے،دوا ایک کیمیکل کی ہیئت تبدیل ہونے پر واپس ہورہی ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.