"بچپن میں کئی لوگوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا” سانحہ چونیاں کے پکڑے گئے ملزم نے زبان کھول دی

چار بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مرکزی ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ خود نوعمری میں زیادتی کا شکار ہوتا رہا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق ملزم نے اپنے بیان میں انکشاف کیا کہ تندور پر روٹیاں لگانے والا اس کا استاد اسلم اسے 12 سال زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، اسلم ایک کینٹین میں تندور پر کام کرتا تھا۔ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ اسے بچپن میں کئی لوگوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا، وہ زیادتی کرنے والے کئی افراد کے اب نام بھی نہیں جانتا۔پولیس کے مطابق ملزم سہیل کے بیان کی روشنی میں ملزم اسلم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.