سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس، سپریم کورٹ نے نئی جے آئی ٹی بنانے کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی
سپریم کورٹ آف پاکستان نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس کیلئے نئی جے آئی ٹی بنانے کی درخواست سماعت کیلئے مقررکردی، چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں
2 رکنی بنچ سماعت کرے گا،عدالت نے نوازشریف،شہبازشریف کو 19 نومبر کیلئے نوٹس جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس کیلئے نئی جے آئی ٹی بنانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ، سپریم کورٹ کا دو رکنی بنچ 19 نومبر کو سماعت کرے گا،چیف جسٹس نے متاثرہ بچی بسمہ امجد کی درخواست پر 6 اکتوبر کو نوٹس لیا تھا،عدالت نے نوازشریف،شہبازشریف کو 19
نومبر کیلئے نوٹس جاری کردیا،عدالتی نوٹس کی نقل حمزہ شہباز،رانا ثنا اللہ ،خواجہ سعد رفیق ،دانیال عزیز،پرویزرشید،خواجہ آصف،عابدشیرعلی کوبھی ارسال کر دیا گیا،عدالتی نوٹس سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دیگرملزمان کوبھی بھجوایاگیا ہے۔