سا نحہ وادی نیلم ، پل ٹو ٹنے سے کچھ دیر قبل لی گئی تصو یر منظر عام پر آگئی

وادی نیلم میں المناک سانحے نے سب کو غم زدہ کر دیا، پل ٹو ٹنے سے کچھ دیر قبل لی گئی تصو یر نے سب کو افسر دہ کر دیا نالہ جاگراں میں پل کے حادثے میں جاں بحق مزید 6 سیاحوں کی لاشیں مل گئیں، جس کے بعد جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 12 ہوگئی جبکہ 6 کی تلاش جاری ہے۔اتوار کو نالہ جاگراں میں پل پر تصویریں بنانے کے دوران خوفناک حادثہ پیش آیا، امدادی ٹیموں نے آج مزید 6 لاشیں نکال لیں جس کے بعد جاں بحق ہونیوالے سیاحوں کی تعداد 12 ہوگئی۔ جاں بحق افراد میں 5

خواتین اور 7 مرد شامل ہیں، جاں بحق افراد میں ایک مقامی شخص بھی شامل ہے جو سیاحوں کو بچاتے ہوئے نالہ جاگراں میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔
1526284454dailyausaf
کمشنر مظفرآباد کے مطابق لاپتہ ہونیوالوں میں احمد راشد، معظم افتخار کا تعلق ٹپس کالج فیصل آباد جبکہ امتل منصور اور آمنہ کوثر کا تعلق ساہیوال میڈیکل کالج سے ہے، لاہور کی فائزہ نعمان اور مقامی شخص صائم شفاعت کی لاش بھی نہ مل سکی۔ کمشنر کا کہنا ہے لاپتہ سیاحوں کے بچنے کے امکانات ختم ہو گئے ہیں۔امدادی کاموں میں پاک فوج، انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں لاپتہ سیاحوں کی تلاش میں انتظامیہ کے ساتھ شریک ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.