حاملہ ثانیہ مرزا کی ایسی تصویر سامنے آ گئی کہ پاکستانی دیکھتے ہی رہ گئے، پھر کچھ صارفین نے ایسا کام شروع کر دیا کہ پاکستانیوں کے غصے کی انتہاءنہ رہی

بھارتی ٹینس سٹار اور پاکستانیوں کی ”بھابھی“ ثانیہ مرزا امید سے ہیں جس کا اعلان انہوں نے چند ماہ قبل سوشل میڈیا پر کر دیا تھا۔ اس اعلان کے بعد وہ بہت کم عوامی مقامات یا تقریبات میں نظر آئیں جس سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ وہ اپنی صحت کا بھرپور خیال رکھ رہی ہیں۔

حال ہی میں ائیرپورٹ پر لی گئی ان کی ایک تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی اور پاکستانی اپنی ’بھابھی‘ کی یہ تصاویر دیکھ کر انتہائی خوش ہو گئے۔ ثانیہ مرزا اس تصویر میں بہت خوش نظر آ رہی ہیں اور ان کے چہرے پر ہنسی دیکھ کر پاکستانیوں کے دل بھی کھل اٹھے جنہوں نے بھرپور پیار نچھاور کرنا شروع کر دیا۔

News 1530208574 6895
ثانیہ مرزا حاملہ ہیں اور ایسی صورتحال میں خواتین کے وزن میں اضافہ معمولی بات ہے مگر کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس پر ان کا مذاق اڑانا شروع کر دیا اور ایسے ایسے کمنٹس کئے کہ پاکستانی غصے سے آگ بگولہ ہو گئے اور پھر ان نام نہاد ”کی بورڈ وارئیرز“ کی وہ ’دھلائی‘ کی کہ شعیب ملک بھی خوش ہو گئے ہوں گے۔

سونیا چاولہ نے لکھا ”یہ بہت ہی خوفناک لگ رہی ہے“

عاشی نے لکھا ”پینڈو عورت“

حراءنے ثانیہ مرزا کا دفاع کرتے ہوئے لکھا ”ضروری تو نہیں کہ یہ بھی سب کی طرح مغربی لباس پہن کر اپنی نمائش کرتی پھریں۔۔۔ میرے خیال سے وہ توہ اس روائتی لباس میں بہت خوبصورت لگ رہی ہیں“

سرویش نے لکھا ”اس کا چہرہ تو 50 سالہ عورت جیسا لگ رہا ہے، یہ کیا کر رہی ہے“

تیمور عتیق نے لکھا ”اب یہ آنٹی جی بن گئی ہیں“

ایک صارف نے سرویش کو جواب دیتے ہوئے لکھا ”کیونکہ وہ حاملہ ہیں“

ریماس نے لکھا ”وہ حاملہ ہیں دوستو!!! وزن بڑھنا معمول کی بات ہے۔ 12 کلو وزن میں اضافہ ایک حاملہ خاتون کیلئے عام سی بات ہے۔ یہ جاننے کے بعد بھی کہ وہ حاملہ ہیں، ایسا مت کہو وہ بدصورت لگ رہی ہیں ، آپ لوگ اس معاملے پر بھی اپنی منفی سوچ پھیلانا چاہتے ہیں“

سدھیر نے ان کے کپڑوں پر بھی اعتراض کر دیا اور لکھا”ایسا لگتا ہے کہ لباس کے معاملے میں یہ حیدرآبادی سٹائل سے زیادہ پاکستانی ثقافت سے متاثر ہیں“

ایکوا مرمیڈ نامی صارف نے سدھیر کو جواب دیا ”حیدر آباد کے لوگ پنجابی کپڑے نہیں پہن سکتے۔۔۔ اب لباس میں بھی پاکستان، بھارت ہونے لگ گیا۔۔۔ حتیٰ کہ پوری دنیا میں رہنے والے ہندو بھی پنجابی کپڑے پہنتے ہیں“

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.