ثانیہ مرزا بھارت چھوڑ کر اچانک کہاں پہنچ گئیں

عالمی شہرت یافتہ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اپنے وطن کے انتہاپسند ہندوؤں سے ملنے والی تمام تر دھمکیوں کو یکسر نظرانداز کرکے دبئی میں اپنے خاوند اور ممتاز کرکٹر شعیب ملک کو پی ایس ایل میں سپورٹ کرنے پہنچ گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی ’بیٹی‘ نے جب پاکستانی ’بہو‘ ہونے کے ناطے دبئی میں سابق پاکستانی کرکٹرز اور ان کی فیملیز کو پرتکلف عشائیہ دیا تو ’پاکستانیوں‘ نے نہ صرف شکریہ ادا کیا بلکہ سماجی رابطوں کے ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پردنیا ئے ٹینس کی سٹار کھلاڑی ثانیہ مرزا اوران کے خاوند معروف آل راؤنڈر شعیب ملک کو ’تھینک یو ویری مچ‘ بھی کہا۔

ثانیہ مرزا کا پی ایس ایل میں شریک اپنے خاوند شعیب ملک کی سپورٹ میں دبئی پہنچنا فی الوقت اس لیے معنی رکھتا ہے کہ پلوامہ واقعہ کے بعد سے انتہاپسند ہندوؤں کی جانب سے انہیں تسلسل کے ساتھ کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

پاکستان اور مسلمان دشمنی میں اندھی ہونے والی بی جے پی کے رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ نے فروری 2019 کے تیسرے ہفتے میں مطالبہ کیا تھا کہ عالمی شہرت یافتہ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کو ’برانڈ ایمبسیڈر آف تلنگانہ‘ کے منصب سے فارغ کیا جائے۔

جنوبی بھارت کی ریاست تلنگانہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے واحد رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کے مطابق ثانیہ مرزا پاکستان کی ’بہو‘ ہیں یعنی ان کا سب سے بڑا ’قصور‘ یہی ہے کہ وہ شعیب ملک کی اہلیہ ہیں۔

بی جے پی کے رکن اسمبلی نے خود کو ہی قانون ’قرار‘دیتے ہوئے یہ فیصلہ بھی سنا دیا تھا کہ ثانیہ مرزا جو پاکستانی سے شادی کرنے کی وجہ سے بھارتی شہری بھی نہیں ہیں اور پاکستانی بہو ہیں کو برانڈ ایمبسیڈر آف تلنگانہ کے منصب سے ہٹا دیا جائے۔

گزشتہ دنوں بھارت کے انتہا پسند ہندوؤں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر یہاں تک کہا کہ وہ شعیب ملک کو بھارت نہیں آنے دیں گے۔

سٹار آل راؤنڈر شعیب ملک نے چند دن قبل ’ہمارا پاکستان زندہ باد‘ کا ٹوئٹ کیا تھا جبکہ ثانیہ مرزا نے ونگ کمانڈر ابھی نند کی واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ہیرو قرار دیا تھا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان انتہائی کشیدہ صورتحال کے باوجود ثانیہ مرزا پی ایس ایل میں شریک اپنے خاوند کو سپورٹ کرنے دبئی پہنچیں تو انہوں نے سابق پاکستانی کرکٹرز اوران کی فیملیز کو ڈنر پہ بلایا۔

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی جانب سے دیے گئے پرتکلف عشائیہ میں وسیم اکرم ، معین خان ، وقار یونس ، مصباح الحق اور دیگرنے اپنی فیملیز کے ہمراہ شرکت کی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.