کیا چیف جسٹس ثاقب نثارلندن کے عالیشان ہوٹل میں رہ رہے انکا بل کون ادا کر رہا ؟؟

سینئر تجزیہ کار مجیب الرحمان شامی نے کہاہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار کے حوالے سے لندن کے عالیشان ہوٹل میں ٹھہرنے کی خبریں جھوٹ ہیں ، وہ ہوٹل کے ایک کمرے میں ٹھہرے ہیں جس کا کرایہ وہ خود ادا کررہے ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار اور مشہور صحافی مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ قانون کسی وقت بھی اپنا راستہ لے سکتاہے ، چیف جسٹس ثاقب نثار کے دورہ برطانیہ کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ وہ لندن کے بہت عالیشان ہوٹل میں ٹھہرے ہیں اور اس ہوٹل کا بہت زیادہ کرایہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ چیف جسٹس ہوٹل کے ایک کمرے میں رہ رہے ہیں اور اس کا کرایہ بھی وہ خود اپنے کریڈٹ کارڈ سے ادا کررہے ہیں

جبکہ ان کے ساتھ جو فیملی ہے وہ ایک اپارٹمنٹ میں رہ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے جو خبریں چل رہی ہیں ان میں صداقت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف جب حکومت میں آئے توملک میں بجلی کا بحران بڑی حد تک حل کیا ، دہشت گردی کے طوفان میں لوگ عبادت گاہوں میں جاتے ہوئے کپکپاتے تھے اور اس حوالے سے بھی ملک میں امن و امان کی فضاءقائم ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے مقدمہ پر ذوالفقار علی بھٹو کے مقدمے کی طرح بحث جاری رہے گی ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.