سیف علی خان کی صاحبزادی سارہ علی خان نے بھی شادی کی خواہش کا اظہار کردیا مگر کس سے؟ ایسا نام سامنے آگیا کہ نوجوان دم بخود رہ گئے
بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور سے شادی کی خواہشمند ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر کرن جوہرکے شو ’کافی ود کرن‘ میں اداکار سیف علی خان اور بیٹی سارہ علی خان کو مدعو کیا گیا تھا تاہم ابھی اس پروگرام کا صرف پرومو جاری کیا گیا ہے۔
میزبان کرن جوہرنے جب اداکارہ سے شادی سے متعلق پوچھا توان کا کہنا تھا کہ وہ اگر شادی کرنا چاہیں تو رنبیر کپور سے کریں گی لیکن گہری دوستی اداکارکارتیک آریان کے ساتھ کرنا چاہیں گی۔
کرن جوہرنے سیف سے پوچھا کہ وہ بیٹی کو پسند کرنے والے انسان سے کون سے 3 سوال کریں گے، جس پر سیف نے کہا کہ وہ سیاست، نشہ کرنے کی عادت اور پیسوں سے متعلق سوال کریں گے، جس پر سارہ نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ پیسوں سے متعلق سوال بالکل غلط ہے یہ آپ کو بار بار نہیں دہرانا چاہیے۔
واضح رہے کہ سارہ علی خان فلم ’کیدار ناتھ‘ کے ذریعے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کررہی ہیں لیکن فلم کو اس کی کہانی کی وجہ سے ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
#SaifAliKhan breaking #DadStereotypes in style. #KoffeeWithKaran #KoffeeWithSaif #KoffeeWithSara pic.twitter.com/nFU84C0Q0U
— Star World (@StarWorldIndia) November 11, 2018