سرگودھا میں شہباز شریف کے جلسے میں اچانک ایک ایسی خاتون آگئی کہ کھلبلی مچ گئی ،پولیس والوں کے پسینے چھوٹ گئے کیونکہ ۔۔۔

سرگودھا میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی تقریر کے دوران ایک خاتون نے احتجاج کردیا ۔خاتون کو وہاں موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے روکنے کی بھی کوشش کی لیکن پھر بھی خاتون پنڈال میں داخل ہوگئی۔

تفصیل کے مطابق سرگودھا میں وزیر اعلیٰ پنجاب جلسے سے خطاب کر رہے تھے کہ اس دوران وہاں ایک خاتون اپنا مسئلہ لے کر شہباز شریف کے پاس پہنچ گئی ۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے پاس پہنچنے سے پہلے سیکیورٹی اہلکاروں نے خاتون کو روکنے کی کوشش کی تاہم وہ خاتون زبردستی پنڈال میں داخل ہو گئی ۔ خاتون کا کہنا تھا کہ بااثر ملزمان نے اس کے بیٹے کو قتل کیا جو ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکے ،ساہیوال کی پولیس بھی ملزمان کو گرفتار کرنے کے بجائے صلح کے لیے دباﺅ ڈال رہی ہے ۔خاتون کے مسلسل احتجاج کے باعث شہبازشریف نے اپنی تقریر کو مختصر کر دیا ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.