سرکاری ملازمین کےلئے عید کے بعد بھی عید جیسی خوشخبری آ گئی، حکومت نے شاندار اعلان کر دیا
سرکاری ملازمین کےلئے بہت بڑی خوشخبری آ گئی ہے حکومت کی جانب سے ایک اور الائونس میں اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔) سرکاری ملازمین کے رہائشی الاؤنس میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ گریڈ 1 سے 22 تک کے سرکاری ملازمین کے رہائشی الاؤنسز میں اضافے کا نوٹیفیکیشن وفاقی حکومت نے جاری کر دیا، یہ الاؤنس سرکاری ملازمین کو جولائی کی تنخواہ کے ساتھ ملے گا۔ اس اضافے سے اسلام آباد ، راولپنڈی، لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور کے سرکاری
ملازمین فائدہ اٹھا سکیں گے، وفاقی دارالحکومت کے گریڈ 1 اور گریڈ 2 کے ملازمین کے رہائشی الاؤنس میں 1627 روپے اضافہجبکہ دوسرے شہروں کے سرکاری ملازمین کے لیے یہ اضافہ صرف 1527 روپے ہے۔ گریڈ 3 سے 6 کے اسلام آباد کے ملازمین کو رہائشی الاؤنس کی مد میں 2542 اضافہ ملے گا جب کہ دیگر شہروں کے ملازمین کے الاؤنس میں 2235 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح گریڈ 7 سے 10 کے اسلام آباد کے ملازمین کے رہائشی الاؤنس میں 3797
روپے اضافہ کیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد کے ہی گریڈ 11 سے 13 کے ملازمین کے رہائشی الاؤنس میں 5728 اضافہ کیا گیا ہے دوسرے شہروں کے ملازمین کے الاؤنس میں 4966 اضافہ کیا گیا
ہے۔ اسلام آباد کے گریڈ 14 سے گریڈ 16 کے ملازمین کے الاؤنس میں 7169 روپے اضافہ کیا گیا ہے جبکہ دوسرے شہروں کے ملازمین کے لیے 6281 روپے
اضافہ کیا گیا ہے۔ گریڈ 17 سے 18 کے اسلام آباد کے ملازمین کے رہائشی الاؤنس میں 9525 روپے اضافہ کیا گیا ہے اور انہی گریڈ کے دیگر شہروں کے ملازمین کے الاؤنس میں 8310 اضافہ کیا گیا ہے، اسلام آباد کے گریڈ انیس کے ملازمین کے رہائشی الاؤنس میں 12663 روپے اضافہ کیا گیا ہے جبکہ دیگر شہروں کے اسی گریڈ کے ملازمین کے رہائشی الاؤنس میں 10837 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔