سرکاری ملازمین کتنے دن دن کی تنخواہ ڈیمز فنڈ میں جمع کرائیں گے، جان کر آپ بھی داد دینگے

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین دو دن کی تنخواہ سپریم کورٹ کے قائم کردہ ڈیمز فنڈ میں جمع کرائیں گے۔وزارتِ خزانہ کے مطابق نگران وزیرِاعظم ناصر الملک ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ دیامربھاشا اور مہمند ڈیم کے لیے دیں گے جبکہ نگران وزرا بھی ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ ڈیمز کے لئے دیں گے۔

سرکاری افسران دو دن کی تنخواہ جبکہ اداروں کے آفیشل ورکنگ ایک دن کی تنخواہ ڈیمز کے لئے عطیہ کریں گے۔ اس کے علاوہ مسلح افواج کے افسران اور سول افسران بھی ڈیمز کے لئے ایک دن کی تنخواہ بطور عطیہ جمع کرائیں گے۔وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام ڈویژنز عطیہ کے طور پر ہو گی، اگر کوئی ملازم اپنی تنخواہ سے ڈیمز کے لئے عطیہ نہیں کرنا چاہتا تو زبردستی کٹوتی نہیں

کی جائے گی، عام آدمی کے لئے ڈیمز کے لئے جمع کرائے جانے والے فنڈز کی کوئی حد مقرر نہیں کی گئی ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق کسی ملازم کے اِنکم ٹیکس یا ہاؤس رینٹ سے فنڈز کے رقم نہیں کاٹی جائے گی۔ اکٹھا کیے جانے والا فنڈ سپریم کورٹ کے دیامیربھاشا اور مہمند ڈیم میں استعمال کیا جائے گا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.