سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو عید سے پہلے تنخواہیں اور پنشنز مل جائیں گی یا نہیں ؟ بڑے کام کی خبر آ گئی

لاہور(ویب ڈیسک) عید الاضحی کی وجہ سے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو 17اگست تک تنخواہ اور پنشن کی ادائیگی کرنے کے باضابطہ احکامات جاری کر دئیے گئے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری اور ریٹائرڈ ملازمین کو 17اگست تک تنخواہ اور پنشن کی ادائیگی کر دی جائے گی۔ عید الاضحی 22اگست کو ہونے کا امکان ہے ۔

جبکہ یہ بات بھی واضح رہے کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر سرکاری ملازمین کو 5 سے 7 تعطیلات بھی ملنے کا امکان ہے۔ عید کے باعث سرکاری ملازمین کو قبل از وقت تنخواہیں اور پینشن دینے کا اعلان کچھ روز قبل ہی کیا گیا تھا۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق نگران حکومت نے وفاقی اداروں کے ملازمین کو عید سے پہلے تنخواہ اور پنشن دینے کا فیصلہ کرلیا،اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔محکمہ خزانہ کی جانب سے اکاونٹنٹ جنرل ملٹری، اکاونٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو اور وزارت خارجہ کے چیف اکاونٹنٹ آفیسر کو سرکلر جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عید الاضحی سے قبل وفاقی اداروں کے ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے انتظامات کئے جائیں۔جاری کردہ حکم نامے کے مطابق 17 اگست کو تنخواہ اور پنشن ادائیگی کر دی جائے، عید سے

پہلے متعلقہ محکمے ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔واضح رہے کہ یہ فیصلہ عید الاضحی پر ملازمین کی ضروریات کو مد نظر رکھ کر کیا گیا ہے۔ سر کاری ملازمین کیلئے عیدالاضحی سے پہلے ہی خوشخبری آگئی۔ وفاقی حکومت نے عید سے پہلے ہی سرکاری ملازمین کوقبل از وقت تنخواہوں اور پینشنز کی ادائیگیوں کا فیصلہ کیا ہے۔اس ضمن میں وفاقی حکومت کی جانب سے اکاؤنٹنٹ جنرلز کو سرکلر جاری کر دیا گیا۔وفاقی حکومت نے 17 اگست کوتنخواہ اور پنشن کی ادائیگی کی ہدایات جاری کر دیں۔ وفاقی حکومت نے حکم جاری کیاکہ عیدسے قبل ہی متعلقہ محکمے اس حکم نامے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ (ش،ز،خ)

Source

Comments are closed.