سرکاری افسران اپنا عہدہ چھپا کر کون سا غیر قانونی کام کرتے رہے؟ اہم ترین حکومتی ادارے نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

امیگریشن حکام نے 47 ہزار سے زائد سرکاری افسران کا عہدہ چھپا کر پاسپورٹ بنوانے کا انکشاف کیا ہے، حکام نے وزارت داخلہ کو خط میں سفارش کی ہے کہ،

ملوث افرادکو دو ماہ کاالٹی میٹم دیاجائے۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری افسران کاعہدہ چھپا کرپاسپورٹ بنوانے کا انکشاف سامنے آیا، امیگریشن حکام نے وزارت داخلہ کو افسران سے متعلق خط لکھ دیا ہے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ اب تک47ہزار561افراد نے پاسپورٹ بنوارکھے ہیں، تمام افراد نے سرکاری عہدہ چھپا کرپاسپورٹ بنوائے۔ امیگریشن حکام کے خط میں سفارش کی گئی ہے کہ ملوث افرادکو دو

ماہ کاالٹی میٹم دیاجائے، افسران دوماہ میں سرکاری عہدہ بتاکرپاسپورٹ بنوائیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ افسران نےجتنےعرصےغیرقانونی پاسپورٹ رکھےاین اوسی جمع کرائیں۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے دوہری شہریت چھپانے والے 147 افسروں اور 231 افسروں کو بیگمات کی دوہری شہریت چھپانے پر نوٹس جاری کر دیا جبکہ ڈی جی ایف آئی اے کو دوہری شہریت کے حامل افسران سے

متعلق مزید معلومات حاصل کرنے کی بھی ہدایت کی تھی۔ڈی جی ایف آئی اے نےعدالت کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 616 افسروں نے رضا کارانہ طور پر دوہری شہریت کو تسلیم کیا، 147 افسروں نے اپنی دوہری شہریت چھپائی اور 691 افسروں کی بیگمات دوہری شہریت کی حامل ہیں جبکہ سات ایسے افسر بھی ہیں، جن کی شہریت غیر ملکی ہے۔(س)

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.